ابنا: سید ناصر عباس شیرازی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو ہرصورت آگے بڑھنا چاہئے پاکستان کسی آمریت کے متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد قسمتی سے ڈکٹیٹروں نے مغربی مفادات کا تحفظ کیا اور ان کے مقصد کو آگے بڑھایا۔ اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ سیاسی پارٹیاں بھی اسی کلچر کا حصہ بن گئیں اور وہ بھی عوامی رائے پر مغربی رائے کو فوقیت دیتی ہیں۔ انہی کے لئے کام کرتے ہیں۔ حقیقی جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کے تمام شعبوں اور فیصلوں میں عوام کی رائے نظر آئے ۔ پاکستان کی غیرت مند عوام اپنی قومی اور اسلامی حمیت کا ہر سطح پر اظہار دیکھنا چاہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ایسے ہی اسلامی جمہوریت کے لئے فعال ہے ۔ سید ناصر شیرازی نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستانی کریں اور پاکستان میں ہوں اور یہ پاکستانیوں کاحق بھی ہے۔ تبھی پاکستان خودانحصاری کی منزل پر گامزن ہو سکتا ہے۔ عالمی برادری میں ایک باوقار مقام حاصل کر سکتاہے۔ ہمیں کشکول کو توڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کی سیاست یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک قدرت مند اور مضبوط ملک بنانا ہے اور اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔ ملک کے اند حقیقی عدل و انصاف مہیا کرنا ہے اور ہماری تمام سیاسی مذہبی جماعتوں سے روابط کے اساس یہی اصول ہیں۔......./169
سید ناصر عباس شیرازی:
پاکستان کی غیرت مند عوام اپنی قومی اور اسلامی حمیت کا ہر سطح پر اظہار دیکھنا چاہتے ہیں
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359879
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کی ضلعی و صوبائی رہنماؤں سے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔